شاندار خدمات پر اساتذہ کے اعزاز میں ہیرو ٹیچر ایوارڈ تقریب

شاندار خدمات پر اساتذہ کے اعزاز میں ہیرو ٹیچر ایوارڈ تقریب

اے ڈی سی سوشل سروسز رشد اقبال کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام شاندار خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر راؤ عبدالکریم کی جانب سے ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز رشد اقبال نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹرز چوہدری علی احمد سیان اور افتخار خان وردگ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین انجم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران محمد وسیم ساجد، محمد ذاکر اور ڈاکٹر عذرا نسرین سید، وزیر تعلیم پنجاب کے نمائندگان ہاشم توصیف خان، نزاکت خان بلوچ اور محمد شعیب، سکولوں کے سربراہوں اور معزز اساتذہ نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...