نور پور سبز منڈی روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام شروع
کمشنر نے واسا افسروں کو 5 اکتوبر سے کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر نور پور سبز منڈی روڈ پر واسا نے سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ کام کی تکمیل کے بعد سڑک کی مرمت و بحالی کی جائے گی۔کمشنر فیصل آباد نے کچھ روز قبل علاقے کا دورہ کیا تھا، جہاں مقامی کاروباری افراد اور رہائشیوں نے انہیں سڑک کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے موقع پر واسا افسروں کو 5 اکتوبر سے کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس پر واسا کی جانب سے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ علاقے کے کاروباری افراد اور رہائشیوں نے وعدے کے مطابق کام کے آغاز پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments