نو شہرہ ورکاں :ریونیوریکوری اہداف کے حوالے سے اجلاس

نو شہرہ ورکاں :ریونیوریکوری اہداف کے حوالے سے اجلاس

غفلت برداشت نہیں ہوگی، عوام کے مسائل حل کئے جائیں :اے سی احمد اقبال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال کی صدارت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس تحصیل آفس میں منعقد ہوا جس میں لینڈ ریکارڈ آفیسر، قانونگو اور تحصیل بھر کے پٹواریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری، ونڈا جات، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ، کھیوٹ و میوٹیشن کے مسائل، رپورٹس کی بروقت فراہمی، سموگ اور میرج فنکشن ایکٹ پر عملدرآمد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے متعلقہ افسر وں کو ریونیو ریکوری کے اہداف پورے کرنے ، زیرِ التوا کھیوٹ و میوٹیشن کیسز جلد نمٹانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسر مقررہ اہداف بروقت مکمل کریں اور رپورٹس کی فراہمی میں تاخیر سے گریز کیا جائے ،سموگ کی روک تھام اور میرج فنکشن ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں متعلقہ افسر وں کو مختلف امور کے حوالے سے ٹارگٹس تفویض کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...