اے آئی کبھی استاد کا متبادل نہیں ہو سکتا:ڈاکٹر اقصیٰ شبیر

اے آئی کبھی استاد کا متبادل نہیں ہو سکتا:ڈاکٹر اقصیٰ شبیر

استاد کا کردار معاشرہ سازی میں ہمیشہ رہا ہے اور رہے گا:تقریب سے خطاب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) پڑھنے پڑھانے اور کردار سازی کے ایکو سسٹم کو ایک استاد ہی بہتر بنا سکتا ہے اس لئے استاد کو پڑھاتے وقت بڑے مقصد پر فوکس کرنا چاہیے تاکہ طالبعلم معاشرے کیلئے سود مند بن سکے کیونکہ یہ استاد کی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے ،استاد کا کردار معاشرہ سازی میں ہمیشہ رہا ہے اور رہے گا ،اے آئی کبھی استاد کا متبادل نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اشتراک سے ٹیچر ڈے کے حوالے سے پی جی سی یونیورسٹی کیمپس کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق ،کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ چودھری ندیم ، سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی، پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ بھی موجود تھے ۔ چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے رفقاء اور اساتذہ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...