عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا : صاحبزادہ ابوالخیر
حکومت دینی قوتوں کو کمزور نہ سمجھے ، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان (نورانی )سابق ایم این اے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری الازھری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عقیدئہ ختمِ نبوت اور قانونِ ناموسِ رسالت کے تحفظ کیلئے آئین و قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدر بار سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری شہباز شمس، سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی ، فنانس سیکرٹری لیاقت علی گجر ،ملک ذاکر حسین اعوان، میاں اعجاز انجم کے علاوہ وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری الازھری نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ،ختم نبوت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا حکومت کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے دینی جماعتوں کی قوت کو کمزور تصور کرنا چاہیے کہ عوام حضور اکرم ؐکی ناموس اور مسئلہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments