وزیرآباد : تجارتی مراکز میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز، شہریوں کو مشکلات ، کاروبار متاثر

وزیرآباد : تجارتی مراکز میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز، شہریوں کو مشکلات ، کاروبار متاثر

مین بازار، لاہوری دروازہ، بکر گلہ، موتی بازار اور برتن بازار میں صورتحال سنگین ، ایمبولینسوں کو گزرنے میں بھی رکاوٹ،پیرا فورس کی جانب سے کارروا ئی نہ ہونے پر تاجر حیران

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مین بازار، لاہوری دروازہ، بکر گلہ، موتی بازار اور برتن بازار میں قائم چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈز شہریوں بالخصوص خواتین، بزرگوں اور بچوں کیلئے مشکلات کا با عث بن گئے جبکہ ایمبولینسوں کو گزرنے میں بھی رکاوٹ کا سامنا ہے ۔بازاروں کے اہم مقامات پر چنگ چی رکشے سڑک کے کناروں اور گزرگاہوں میں کھڑے رہتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے بھی راستہ تنگ ہو جاتا ہے رکشہ ہٹانے کا کہنے پر بعض ڈرائیور ز دکانداروں اور راہگیروں سے بدتمیزی پر اتر آتے ہیں جس سے آئے روز تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف پیرا فورس کی جانب سے د کانداروں کو مختلف معاملات میں تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بازاروں میں رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈز کیخلاف موثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔ تاجروں اور شہریوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم کر کے ٹریفک کی روانی بحال کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...