سیالکوٹ:ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
جس کی قیادت صدر خالد وسیم ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ گورنر محمد سلیم نے کی، واک میں سیالکوٹ لائنز کلب کے عہدیدار وں ، ممبران، ٹیچرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ذہنی صحت کی اہمیت ،ذہنی دباؤ سے بچاؤ اور معاشرے میں صحت مند اور مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے حوالے سے آگاہی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments