لدھیوالہ :بیوی سے جھگڑ ا، خود کو آگ لگالی ،حالت تشویشناک
گھریلو اخراجات کی وجہ سے جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور نعمان کی اہلیہ میکے چلی گئی
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)بیوی لڑ کر بچوں سمیت میکے چلی گئی، کوٹ اسحاق کے رکشہ ڈرائیور نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کوٹ اسحاق کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نعمان کا آئے روز گھریلو اخراجات کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا ہوتا تھا، گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے سے تنگ آ کر بیوی بچوں کو لے کر میکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر نعمان نے خود پرپٹرول ڈال کر آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments