پنڈی بھٹیاں:سیوریج کے بعد مصطفی آباد روڈ پر سفر محال

پنڈی بھٹیاں:سیوریج کے بعد مصطفی آباد روڈ پر سفر محال

سڑک دوبارہ تعمیر نہ ہو نے سے گہرے گڑھے پڑگئے ، 40 دیہات کے مکین پر یشان

 پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )ٹھیکیدار اور نیسپاک کے ارباب اختیار کی نااہلی کے با عث 40سے زائد دیہات اور بیر نوالہ انٹر چینج کو ملانے والی سڑک پر سفر محال ہو گیا ۔سڑک پر نیسپاک کی زیر نگرانی ٹھیکیدار نے سیوریج کا پائپ ڈالا ،محض 2 کلو میٹر پائپ ڈالنے کا کام ساڑھے تین ماہ میں مکمل ہوا ،اب سڑک کو دوبارہ تعمیر نہیں کیا جارہا جس سے 40دیہات کے ہزاروں افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں ،سڑک کو پائپ ڈالنے کے بعد ہموار نہیں کیا گیا جس سے سڑک پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں ، ٹھیکیدار پانی کا چھڑکاؤ بھی نہیں کرتا جس سے دن رات گرد اڑتی ہے جس سے نہ صرف مسافر بلکہ قریبی رہائشی آبادیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں اور سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔اس صورتحال سے جہاں عام شہری پریشان ہیں وہاں کاشتکار طبقہ بھی شدید اضطراب میں مبتلا ہے کیونکہ دھان کی کٹائی کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور فصل کو منڈی تک پہنچانے کیلئے کوئی متبادل راستہ بھی نہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہری اس مسئلہ پر بار بار مقامی انتظامیہ کی بھی توجہ دلا چکے ہیں لیکن ٹھیکیدار اور نگرانی کرنے والا ادارہ نیسپاک کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہو رہے جس سے علاقہ مکینوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی بحالی کے کام کو فوری مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...