وزیرآباد:شعبہ ڈائیلسز میں مبینہ خورد برد ، تحقیقات کا مطالبہ

وزیرآباد:شعبہ ڈائیلسز میں مبینہ خورد برد ، تحقیقات کا مطالبہ

سیکرٹری ہیلتھ کو فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل ،فنڈز کی تحقیقات کرائیں گے :بلال تارڑ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن بہبودی مریضاں کی فری فارمیسی کی بندش پر شہریوں کا اہم اجلاس ہوا ،5 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ۔سول ہسپتال وزیرآباد میں انجمن بہبودی مریضاں 50 سال سے مستحق مریضوں کو فری ادویات،ڈائیلسز سنٹر،پناہ گاہ اور سرد خانے سمیت متعدد سروسز فراہم کر کے محکمہ صحت کا ہاتھ بٹا رہی تھی۔گزشتہ روز محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام نے فری فارمیسی کو بند کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے جس پر انجمن بہبودی مریضاں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بابر علاؤ الدین، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب مستنصر علی گوندل اور دیگر نے شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے پراجیکٹ بند کر د ئیے جائیں تو ہسپتال میں باقی کچھ نہیں رہتا، ڈائیلاسز شعبہ میں صحت کارڈ کے کروڑوں روپے کی تحقیقات کی جائیں ۔ بلال فاروق تارڑ نے یقین دہانی کرائی کہ سیکرٹری ہیلتھ سمیت اعلیٰ افسر وں کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرینگے اور صحت کارڈ کے فنڈز کی مکمل تحقیقات کرائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...