حویلی سے مردہ بھینس کا 3من گوشت برآمد ،قصاب اوزار چھوڑ کر فرار

حویلی سے مردہ بھینس کا 3من گوشت  برآمد ،قصاب اوزار چھوڑ کر فرار

کامونکے (تحصیل رپورٹر )شہریوں کی اطلاع پر میونسپل کمیٹی نے حویلی سے مردہ بھینس کا 3 من سے زائد گوشت برآمد کرلیا۔

نواحی گاؤں ماڑی ٹھاکراں کی جانب سے لوڈر رکشے پر مردہ بھینس کو بھوسے میں چھپا کر لے جایا جارہا تھا کہ شہریوں نے شک گزرنے پر تعاقب کیا اور پھر رکشہ سائیں توکل والا قبرستان کے نزدیک انور قصاب کی حویلی مویشیاں جا پہنچا۔ اطلاع ملنے پر چیف آفیسر ارباب عارف نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو قصاب 3 من سے زائد مردہ گوشت اور اوزار چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔میونسپل کمیٹی اور محکمہ لائیو سٹاک قانونی کارروائی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...