حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مسلم حکمرانوں کو متحد ہونا ہوگا :ایس اے حمید

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مسلم  حکمرانوں کو متحد ہونا ہوگا :ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیرِ اعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مسلم حکمرانوں کو متحد ہونا ہوگا۔۔۔

 مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش پوری امتِ مسلمہ کیلئے ناقابلِ قبول ہے جس کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے ۔انہوں نے حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں اور وسائل سے مالا مال اسلامی ممالک کے باوجود امتِ مسلمہ انتشار اور بے عملی کا شکار ہے ۔ مسلم حکمرانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ دشمن ہماری تقسیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...