انسدادِ سموگ مہم کے تحت سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور صفائی ستھرائی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے حافظ آباد روڈ، کوٹ قاضی، قلعہ دیدار سنگھ اور نواحی علاقوں کا دورہ کیا اور انسدادِ سموگ مہم کے تحت سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے صفائی میں مصروف ٹیموں کی کارکردگی،صفائی اور مٹی و گردوغبار کے خاتمے کیلئے جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ ایم ڈی نے ہدایت کی کہ انسدادِ سموگ مہم کے تحت سڑکوں اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ گردوغبار میں کمی لانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments