این اے 77الیکشن ، وڑائچ برادران نے ن لیگی امیدوار کی حمایت کر دی

این اے 77الیکشن ، وڑائچ برادران  نے ن لیگی امیدوار کی حمایت کر دی

راہوالی (نامہ نگار)راہوالی کے معروف سیاسی خاندان (ڈیرہ واں والیے ) کے وڑائچ برادران نے متفقہ طور پر 8نومبر کوحلقہ این اے 77میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 شبیر حسین وڑائچ کے ڈیر ے پر برادری کے بزرگوں اور جوانوں کا اکٹھ ہوا جس کی صدارت حاجی غلام سرور وڑائچ نے کی ۔نصیر احمد وڑائچ، حاجی افضل وڑائچ نے کہا کہ بھرپور الیکشن مہم چلا کر مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری راشد بشیر ایڈوکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...