فلور ملوں کے مسائل عاصم رضا حل کر ینگے :افتخار مٹو

 فلور ملوں کے مسائل عاصم رضا حل کر ینگے :افتخار مٹو

مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چا ہیے :مقررین کا اظہار خیال

گجرات(سٹی رپورٹر ) گجرات، وزیر آباد، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین کی فلور ملز ایسوسی ایشن کا گجرات چیمبر میں سابق چیئر مین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹواور صدر محمد نواز بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔آواز گروپ کے لیڈر امیدوار برائے آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا گروپ کو کامیاب بنانے کے لئے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ افتخار احمد مٹو نے کہا کہ فلور ملیں اس وقت بحران کا شکار ہیں اور عاصم رضا ہی ہمیں مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ مظفر چیمہ اور غلام سرور چیمہ نے کہا کہ وزیرآباد کے تمام فلور ملز مالکان آواز گروپ کے ساتھ ہیں اورعاصم رضا کو کامیاب بنائیں گے ۔ فیصل رانجھا حافظ آباد نے کہا کہ ہمیں مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چا ہیے ،قاری ضیا منڈی بہائوالدین نے کہا کہ پورا پینل کامیاب ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...