سیالکوٹ:خاتون ٹیچر کو زندہ ظاہر کرکے لاکھوں روپے کا غبن
کیس کے مرکزی کردار سابق ڈی ای او ویمن کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انتقال کرجانیوالے ٹیچر کو جعلسازی سے زندہ ظاہر کرکے اس کے واجبات کے لاکھوں روپے حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، کیس کے مرکزی کردار سابق ڈی ای او ویمن نوشین زہرہ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہو چکا ہے ۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول جے اینڈ کے ایبٹ روڈ کی پی ٹی سی ٹیچر شبانہ اسلم کو سکول سے غیر حاضر رہنے پر نوشین زہرہ سابق ڈی ای او یمن سیالکوٹ نے 15دسمبر 2023کو جبری ریٹائر کر دیا ،شبانہ اسلم 29 دسمبر 2023کو قضائے الٰہی سے فوت ہو گئی۔ سکول کے حاضری رجسٹر میں ہیڈ مسٹریس نے تاریخ وفات درج کر دی۔ شبانہ اسلم کی فوتگی کے بعد جعل سازی سے 23 جنوری 2024 کو بوگس جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر ٹیچر کو فوت شدہ ہونے کے بجائے زندہ ظاہر کر کے دوران سروس ڈیتھ ظاہر کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیچر کو معمولی وارننگ کا لیٹر جاری کیا تھا جبکہ غلطی سے جبری ریٹائرڈ لکھا گیا ہے ۔ حالانکہ دفتری ریکارڈ کے مطابق 18 دسمبر 2023 کو اس کا پنشن کیس بھی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افس میں بھیجا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments