حافظ آباد:تنخواہیں نہ ملنے پر ستھرا پنجاب ورکرز کی ہڑتال

حافظ آباد:تنخواہیں نہ ملنے پر ستھرا پنجاب ورکرز کی ہڑتال

کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں اور مشینری کو ڈپو میں کھڑا کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )شہر میں ستھراپنجاب پروگرام کے سینکڑوں سینٹری ورکرز اور ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی جس کے بعد ملازمین نے صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے والی تمام گاڑیوں اور مشینری کو ڈپو میں کھڑا کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا، شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑ ا کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر لگ گئے جبکہ گلیاں اور محلے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کی کوئی یقین دہانی نہیں کر ائی جا رہی، اس لئے وہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے پر مجبور ہیں، جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، صفائی کا کام شروع نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...