آر پی او کی جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے نارووال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف پولیس سٹیشنز، ایس ڈی پی او دفاتر، مال خانہ جات اور پولیس کے دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
آر پی او نے نارووال پبلک سکول میں خواتین کو ہراساں کرنے اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین معاشرتی جرائم کے خلاف آگاہی لیکچر میں شرکت کی۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے تحفظ، ان کے حقوق کے احترام اور ایسے جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments