حرمین شریفین کی گستاخی کا سوچنے والے نیست و نابود ہوں گے :پیر فرحت حسن
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )حرمین شریفین سے عقیدت و محبت ایمان کا بنیادی حصہ ہے ،حرمین طیبین سے بغض و عناد رکھنے والے اور بے ادبی و گستاخی کا سوچنے والے نیست و نابود ہوں گے ۔
ان خیالات کا اظہار پیر فرحت حسن رضا خاں نوری شیخ الحدیث مفتی محمد رفیق قادری،مولانا پیر محمد داؤد رضوی،مولانا مفتی محمد حسن رضا یلدرم اور مولانا ڈاکٹر محمد ابوبکرصدیق رضوی الازھری نے مفتی ابوداؤد محمد صادق رضوی کے گیارہویں سالانہ ختم شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی ابوداؤد محمد صادق رضوی نے ساری زندگی عشق و محبت رسول کا درس دیا اور تاجدارِ ختمِ نبوت ؐکی ناموس کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments