سمبڑیال:مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو ،من مانے نرخ

 سمبڑیال:مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو ،من مانے نرخ

سبزیوں ،پھلوں اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

 سمبڑیال (سٹی رپورٹر )مصنوعی مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ کیا جا سکا ۔ منافع خوروں کے ہاتھوں لوٹے جانے اور انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کے باعث سمبڑیال تحصیل میں مصنوعی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، اشیا ضروریہ کی سرکاری ریٹ سے زائد وصولی پر عوام بلبلا اٹھے ، ہوش ربا مصنوعی مہنگائی کے باعث سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے ، غریب کا دو وقت کی روٹی کھانا اور گھر والوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا، سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ سے نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...