آمریت ، دہشتگردی کے گٹھ جوڑ سے بینظیر حملہ ہوا:پیپلزپاٹی

آمریت ، دہشتگردی کے گٹھ جوڑ سے بینظیر حملہ ہوا:پیپلزپاٹی

انتہا پسندی اور تشدد جمہوری جدوجہد کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے :رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار، سابقہ ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کہا ہے کہ 18اکتوبر 2007کا دن قوم کی اجتماعی یادداشت اور ملکی تاریخ پر ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے ، ان دن محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر لاکھوں افراد نے استقبال کیا مگر سانحہ کار ساز میں دہشتگردی کے المناک واقعے نے خوشیوں کو سوگ میں بدل دیا۔ مقررین نے کہا کہ آمریت اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قافلے پر بزدلانہ حملہ کیا لیکن انتہا پسندی اور تشدد پاکستان میں جمہوری جدوجہد کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...