حاجی والا روڈ سے کوٹلہ سوئیاں تک سڑک کی تعمیر کاآغاز

حاجی والا روڈ سے کوٹلہ سوئیاں تک سڑک کی تعمیر کاآغاز

منصوبے پر ساڑھے 3کروڑ روپے لاگت آئے گی ،سید فراز مہدی کادورہ

گجرات (نامہ نگار) سابق صدر بار گجرات چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ کی کوششوں سے حاجی والا روڈ سے گاؤں کوٹلہ سوئیاں تک مرکزی سڑک کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی نے ٹھیکیدار کے ہمراہ تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور کام شروع کروایا۔ منصوبے پر ساڑھے تین کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اہل علاقہ کے مطابق گاؤں کو جانے والی یہ اہم سڑک کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تعمیراتی کام شروع ہونے پر اہل علاقہ نے چوہدری ذکاء اللہ سوہی ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب عملی پیش رفت ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...