18مختلف اشیائے خورونوش کا سرکاری نرخ نامہ جاری،اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت جاری

18مختلف  اشیائے  خورونوش  کا  سرکاری  نرخ  نامہ  جاری،اوپن  مارکیٹ  میں  مہنگے  داموں  فروخت  جاری

آٹے کی قیمت محکمہ خوراک کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہوگی، بناسپتی گھی اور تیل چھپی ہوئی قیمت پرملیں گے ،برائلر گوشت، انڈوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے کے مطابق ہونگی:نوٹیفکیشن جاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے 18مختلف اشیائے خورونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں اشیا سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں۔ نئے نرخ نامے کے مطابق آٹے کی قیمت محکمہ خوراک کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہوگی، جبکہ بناسپتی گھی اور تیل کی قیمت چھپی ہوئی قیمت کے مطابق مقرر کی گئی ہے ۔ باسمتی چاول (نیا) 285روپے فی کلو، موٹی دال چنا 255 ، باریک دال چنا 240 ، موٹی دال مسور 220 ، دھلی دال ماش 455 ، بغیر دھلی دال ماش 410 ، کوری دال مونگ 260 ، سیاہ چنا 255 اور سفید چنا 230روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔اسی طرح دودھ 170روپے فی لٹر، دہی 180 روپے کلو، روٹی (100گرام) 14روپے ، مٹن 1800 ، بیف 900روپے ، بغیر ہڈی بیف 950 روپے اور بیسن 250 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔ چینی کی قیمت وفاقی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہوگی، جبکہ برائلر گوشت، انڈوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...