پسرور ڈسکہ روڈ حادثے میں زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پسرور ڈسکہ روڈ پر حادثے میں زخمی ہونے والا بچہ بھی دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچے کی والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں، جبکہ ان کا بیٹا تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بچہ دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments