اسحاق ڈار کی داتا دربار حاضری
لاہور (سیاسی نمائندہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش ہجویری ؒ کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے انہیں داتا دربار کی جاری توسیع، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبے ، زائرین کی سہولیات میں اضافے کیلئے جاری ترقیاتی اقدامات، سکیورٹی انتظامات اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments