قمر زمان کائرہ کی قیادت میں وفد کا رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر کا دورہ
گجرات (نامہ نگار ‘سٹی رپورٹر)مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی قیادت میں وفد نے رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر کا وزٹ کیا۔صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے استقبال کیا۔
اس موقع پر امتیاز کوثر نے خطاب میں کہا کہ بڑی خوشی کا دن ہے کہ انتہائی قابل احترام شخصیات آئی ہیں ، یہاں تمام ٹیسٹ نو پرافٹ، نو لاس کی بنیاد پر انتہائی رعایتی نرخوں پر کیے جا ئیں گے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو معیاری تشخیص کی سہولت میسر آ سکے ،مستحقین کی عزت نفس برقرار رکھتے ہوئے انکے تمام ٹیسٹس فری ہونگے ۔ اس موقع پر ضیا محی الدین نے قمر زمان کائرہ سے امتیاز کوثر کی گرانقدر انسانی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا اور امتیاز کوثر کو فلاحی پراجیکٹس میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments