جلالپور :نا معلوم افراد کی فائرنگ ‘50سالہ شخص جاں بحق
50سالہ فیاض موقع پر دم توڑ گیا ، ملزم فرار ،مقتول کی بیوہ ،بھتیجا مقدمہ میں نامزد
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ نواحی گاؤں کلاچور میں موٹر سائیکل سوار 4نامعلوم افراد نے 50سالہ محمد فیاض پر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ،ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلعی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقتول کے بھائی آفتاب احمد کی مدعیت میں4نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی جبکہ مقتول کی بیوہ کوثر بی بی اور بھتیجے علی حسین کو مشورہ میں نامزد کر کے تفتیش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments