کشمیری مہاجرین کو الاٹ اراضی کے مالکانہ حقوق پر اجلاس

کشمیری مہاجرین کو الاٹ اراضی کے مالکانہ حقوق پر اجلاس

معاملات کو قوانین، پالیسی اور حکومتی ہدایت کی روشنی میں آگے بڑھایا جائے :کمشنر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت جموں و کشمیر کے مہاجرین کو عارضی طور پر الاٹ کی گئی اراضی کے مستقل مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اراضی کی ملکیت کی منتقلی، متعلقہ ریونیو ریکارڈ، قانونی تقاضوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مہاجرین کو الاٹ شدہ اراضی کے حوالے سے موجودہ صورتحال، ملکیتی حقوق کے تعین، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر وں نے معاملے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قانونی و محکمانہ ضوابط کے مطابق آئندہ لائحہ عمل سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مہاجرین کے اراضی سے متعلق معاملات کو متعلقہ قوانین، پالیسی اور حکومتی ہدایت کی روشنی میں آگے بڑھایا جائے تاکہ مستحق افراد کو ان کے حقوق کی فراہمی کے عمل میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جا سکے ۔شرکا نے اس حوالے سے ریونیو ریکارڈ کی درستگی، دستاویزات کی تصدیق اور متعلقہ محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...