جامکے چٹھہ:دھان کو خشک کر نے کیلئے میدانوں میں پھیلا دیا گیا
جامکے چٹھہ (نامہ نگار )رائس ملز مالکان نے سپر کرنل مونجی کی فصل کو خشک کرنے کیلئے رائس ملز کے کھلے میدانوں اور پیڑوں میں پھیلا دیا جہاں دھوپ کی مدد سے دھان کو خشک کرنے کا عمل جاری ہے ۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ رواں سال مونجی کی فصل اچھی ہوئی اور پیداوار بھی تسلی بخش رہی تاہم فصل کو بہتر انداز میں خشک کرنے کیلئے مناسب جگہ اور تیز دھوپ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مونجی کو بروقت اور معیاری طریقے سے خشک کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس کے معیار اور قیمت کو برقرار رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments