حافظ آباد :ٹریفک حادثات ، 2 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

حافظ آباد :ٹریفک حادثات ، 2 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

کوٹ مبارک کے قریب ٹرالر نے رکشہ کوٹکر مار دی ،ڈرائیور اکرم چل بسا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے ۔ کوٹ مبارک کے قریب ٹرالر موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکراگیا ،حادثے میں رکشہ ڈرائیور اکرم جاں بحق ہو گیا ، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے ،زخمیوں کو ٹراما منتقل کر دیا گیا جہاں سے 2 کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔ نواحی گاؤں رسول پور تارڑ میں 2موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کو بیک وقت اوورٹیک کر رہے تھے کہ اسی دوران دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔  ایک موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت 65 سالہ محمد شہباز ولد احمد علی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 حافظ آباد کی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...