ملائشیا کے ہائی کمشنر کا دورہ گجرات ،پنکھوں کی تیاری کا جائزہ

ملائشیا کے ہائی کمشنر کا دورہ گجرات ،پنکھوں کی تیاری کا جائزہ

جدید ڈائزئن اور مناسب قیمت کے پنکھے ملائشیا میں مارکیٹ بنا سکتے :اظہر مزان

گجرات (نامہ نگار ) ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزان نے لائف ٹائم گارنٹی متعارف کرانے والے رائل فین کا دورہ کیا جہاں پر چیف ایگزیکٹو خاور رفیق شیخ، ڈائریکٹر عمیر رفیق، عمیر رفیق نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پیفما ملک صفدر حسین، نائب صدر گجرات چیمبر سفران ناظر، وائس چیئرمین پیفما ولید شجاع، چودھری علی شان جمشید، عمران وڑائچ،عادل اشرف بھٹہ اور شاہد بابا بھی موجود تھے ۔ ہائی کمشنر کو پنکھوں کی تیاری کے مختلف شعبے دکھائے گئے ۔ ہائی کمشنر نے شیخ خاور رفیق اور فین مینو فیکچرز کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ہائی کمشنر نے بتایا کہ ملائیشیا کی مارکیٹ میں پنکھے پاکستان سے ایکسپورٹ کئے جا سکتے ہیں ، ان کی بہت گنجائش موجود ہے ۔ ملائیشیا نے 69.62ملین امریکن ڈالر مالیت کے پنکھے درآمد کئے ہیں اس صورتحال میں پاکستان کیلئے معیاری، جدید ڈائزئن اور مناسب قیمت کے حامل پنکھوں کے ذریعے ملائیشین مارکیٹ میں جگہ بنانے کے امکانات موجود ہیں۔ شیخ خاور رفیق نے بتایا کہ خصوصاً کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے ملائیشیا کی مارکیٹ میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔عمیر رفیق نے کہا کہ گجرات کی فین انڈسٹری کیلئے ملائیشیا کی مارکیٹ تک رسائی نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے بلکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...