کامونکے :ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری رقم ، موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، ایل سی ڈیز اور بکرے سے محروم ہوگئے ۔
ڈاکوؤں نے عبداللہ پور باؤنڈری کے قریب خالد محمود سے 39ہزار، تھانہ صدر کی حدود میں مزمل سے 16 زار اور عرفان سے ساڑھے سات ہزار روپے چھین لیے جبکہ ارسلان سے موٹرسائیکل چھین لی۔ دوسری جانب چور ارحم سجاد کی موٹرسائیکل، بھوپڑا کلاں میں احمد جٹ کے گھر سے ایک لاکھ روپے اور زیورات، حبیب پورہ میں جمیل ارائیں کے گھر سے ایل سی ڈی، زیورات و نقدی، تتلے عالی میں شکیل کی ایل سی ڈی اور ایمن آباد کے شہباز کا اکبر گھنوکی ڈیرہ سے بکرا لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments