میموگرافی کیمپ کا انعقاد

 میموگرافی کیمپ کا انعقاد

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ لائنز کلب اور گوجرانوالہ ایگزیکٹو لائنز کلب کے زیرِ اہتمام پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (جینم) کے تعاون سے ابراہیم آئی ٹرسٹ ہسپتال میں خواتین کیلئے مفت میموگرافی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، علاج اور اس حوالے سے شعور و آگاہی اجاگر کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ڈسٹرکٹ گورنر ڈسٹرکٹ 305-N2 لائن محمد سلیم نے کیمپ کا دورہ کیا اور خواتین کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...