محلہ واٹر ورکس میں کھلے مین ہو ل شہریوں کیلئے خطرہ

 محلہ واٹر ورکس میں کھلے مین ہو ل شہریوں کیلئے خطرہ

کیا واسا کے عملے کو کھلے مین ہول دکھائی نہیں دیتے ،صورتحال لمحہ فکریہ :شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ کے علاقے واٹر ورکس محلہ میں کھلے مین ہول واسا کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان ثبت کرنے لگے شہر کو صاف ستھرا اور محفوظ بنانے کے دعوے اپنی جگہ لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ شہریوں کو گلی محلوں میں کھلے مین ہولز کی صورت میں موت کے خطرات کا سامنا ہے واٹر ورکس محلہ میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونا یا کھلے پڑے رہنا کسی معمولی غفلت کا معاملہ نہیں بلکہ کسی بڑے حادثے کو دعوت دینے کے مترادف ہے ان کھلے مین ہولز میں کوئی بچہ گر سکتا ہے کوئی موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو سکتا ہے یا رات کی تاریکی میں پیدل چلنے والا شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتا ہے واسا کی ذمہ داری صرف پانی کے بل وصول کرنا یا شکایات کے اندراج تک محدود نہیں بلکہ شہریوں کو نکاسی آب کی محفوظ سہولیات فراہم کرنا اور مین ہولز کو ڈھانپنا بھی اسی محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر واٹر ورکس محلہ کے حالات دیکھ کر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واسا حکام کسی حادثے کے انتظار میں ہیں؟کیا متعلقہ عملے کو اپنے علاقے میں موجود کھلے مین ہولز دکھائی نہیں دیتے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرے اور محفوظ شہروں کے دعوؤں کے درمیان واٹر ورکس محلہ کی یہ صورتحال متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...