جے ڈبلیو ایس پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) جے ڈبلیو ایس پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔
کوارٹر فائنل میں گولڈن سٹار ہاکی کلب نوشہرہ ورکاں نے نیشنل ہاکی کلب کلاسکے کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ، پرائم ہاکی کلب تتلے عالی،21 ایس این ٹی پاک آرمی اور سپر شاہین ہاکی کلب شیخوپورہ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، آج پہلے سیمی فائنل میں گولڈن سٹار ہاکی کلب کا مقابلہ پرائم ہاکی کلب سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں 21 ایس این ٹی پاک آرمی اور سپر شاہین ہاکی کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments