سپیشل ایجوکیشن لالہ موسیٰ کے بچوں کی سپورٹس میں 9پوزیشنز
لالہ موسیٰ( نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن لالہ موسیٰ کے خصوصی بچوں نے گوجرانوالہ ڈویژن لیول سپورٹس 2026میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9پوزیشنز حاصل کر کے ادارے اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔
ڈویژن کی سطح پر منعقد ہونیوالے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف سپیشل سکولز اور مراکز کے طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔،مقابلوں میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ریس، لانگ جمپ، وہیل چیئر ریس، سافٹ بال تھرو سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments