کمشنرکا ایمن آباد میں میٹرو کے اطراف سروس روڈز کا دورہ

کمشنرکا ایمن آباد میں میٹرو کے اطراف سروس روڈز کا دورہ

تعمیر و بحالی کے کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں،محمد علی کی افسروں کو ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ایمن آباد میں میٹرو کوریڈور کے اطراف سروس روڈز کا دورہ کیا اور موقع پر منعقدہ اجلاس میں تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، سڑکوں کی بحالی اور ٹریفک کی روانی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالروف سمیت متعلقہ افسران اور منصوبے کے ذمہ داران نے سروس روڈز کی تعمیر، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر محمد علی نے ہدایت کی کہ میٹرو کوریڈور کے اطراف سروس روڈز کی تعمیر و بحالی کے کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبے کیساتھ ملحقہ سڑکوں کی بحالی اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے ، تاکہ شہریوں کو دورانِ تعمیر اور منصوبے کی تکمیل کے بعد آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...