گوردوارہ دربار صاحب کی واگزار اراضی پر بحالی کا کام شروع
ضلعی انتظامیہ مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ،اے سی نوشہرہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے مٹو بھائیکے میں واقع گوردوارہ دربار صاحب گرو گوبند سنگھ جی، چھٹی پاتشاہی کا دورہ کیا اور گوردوارے میں جاری بحالی و تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران بتایا گیا کہ گوردوارے کی اراضی کے بعض حصوں پر تجاوزات قائم تھیں، جنہیں واگزار کروا کر گوردوارہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ واگزار کروائی گئی اراضی پر بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ مذہبی مقامات کے تحفظ، بحالی اور تمام مذہبی برادریوں کو اپنے عقائد کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔اسلام اور پاکستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کی مذہبی آزادی اور حقوق کے تحفظ کا درس دیتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اس قومی و آئینی ذمہ داری کے تحت مذہبی مقامات کی حفاظت، ان کی بحالی اور اقلیتی برادریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments