سیالکوٹ:سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے گئے
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے 8 افسران کے فیملی ممبران کے ہمراہ انہیں نئے عہدے کے رینک لگائے ۔
ڈی پی او نے افسران کو مبارکباد دی اور انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ پروموشن درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے لہٰذا پروموٹ ہونے والے افسران قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ کی پاسداری اور بہترین سروس ڈلیوری سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو شعار بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments