کھیلیں طلبہ کی تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی کا اہم حصہ:فیصل اکرام
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام نے کہا ہے کہ کھیلیں طلبہ کی تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی کا اہم حصہ ہیں۔
کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، برداشت، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، جبکہ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی نشوونما میں بھی مدد ملتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانش سکول سنٹر آف ایکسی لینس سیالکوٹ میں منعقدہ سپورٹس مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاس کیا جبکہ طلبہ نے فزیکل فٹنس اور جسمانی استعداد کا شاندار مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments