مریم نواز طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم :عمران نذیر

مریم نواز طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم :عمران نذیر

صحت مند پنجاب ہی خوشحال پنجاب کی ضمانت ہے ،صوبائی وزیر صحت کی گفتگو

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف منسٹر مریم نواز پنجاب میں ہر خاص و عام کوصحت مند رکھنے اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت کے لئے پر عزم ہیں ان کی قیادت میں صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی بہتری، علاج معالجے کی جدید سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے صدر چوہدری ناصر محمود اللہ والے کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں افتخار حسین صدیقی،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان، شامل تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب آغا احتشام ودیگر بھی موجود تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب ہی خوشحال پنجاب کی ضمانت ہے ۔ اس مقصد کے لیے ہر ضلع میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ کوئی شہری علاج سے محروم نہ رہے ۔صوبائی وزیر صحت و آبادی انجمن بہبودی مریضاں ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اقدامات اور پراجیکٹ سے صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات میں معاونت ہو رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...