نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت وقتٍ کی ضرورت:حافظ یونس
مرکزی جمعیت اہلِ حدیث دینی، اصلاحی سرگرمیوں کا فروغ جاری رکھے گی ،رہنما
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلِ حدیث سینٹرل پنجاب کے قائدین کی ضلع وزیرآباد آمد پر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ضلع وزیرآباد کے قائدین، ذمہ داران اور کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کرکے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قائدِ پنجاب و امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث سینٹرل پنجاب حافظ محمد یونس آزاد، سرپرستِ اعلیٰ علامہ حافظ معتصم الٰہی ظہیر اور صوبائی نائب امیر مولانا مشتاق احمد فاروقی ہمراہ تھے ۔ قائدین نے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی تمام اہلِ حدیث احباب کی مشترکہ جدوجہد، اتحاد، اخلاص اور بھرپور جماعتی وابستگی کا نتیجہ ہے ۔ ضلع وزیرآباد کے ذمہ داران اور کارکنان نے جس جذبے ، محنت اور لگن کے ساتھ کانفرنس میں شرکت اور انتظامی امور میں تعاون کیا وہ قابل تحسین ہے ۔ جماعتی کارکنان کا شب و روز محنت کرنا اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنا جماعتی اتحاد و یکجہتی کی روشن مثال ہے ۔قائدین نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ملک میں دینی، اصلاحی اور دعوتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ جماعتی اجتماعیت کو مضبوط بنانا، باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments