سڑکوں کے اطراف کچے حصوں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب

 سڑکوں کے اطراف کچے حصوں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب

ٹائلز کی تنصیب سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا،ڈپٹی کمشنر نوید احمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) شہر میں گردوغبار کے خاتمے ، فضائی آلودگی میں کمی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف سڑکوں کے اطراف کچے حصوں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب کا کام شروع، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چرچ روڈ پر جاری ٹف ٹائلز ورک کا معائنہ کیا اور منصوبے کے معیار، پیش رفت اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور خوبصورت گوجرانوالہ منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں کے اطراف کچے حصوں کو پختہ کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد گردوغبار میں کمی، ماحول کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر ٹف ٹائلز کی تنصیب سے نہ صرف گردوغبار کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور کام کی رفتار و معیار پر مسلسل نظر رکھی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...