ڈی ایچ کیو ہسپتال،بروقت طبی سہولیات یقینی بنانیکی ہدایت

ڈی ایچ کیو ہسپتال،بروقت طبی سہولیات یقینی بنانیکی ہدایت

ضروری ادویات کی دستیابی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے ،کمشنر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ضروری ادویات کی دستیابی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال کے تمام وارڈز میں صفائی کے مؤثر انتظامات برقرار رکھنے ، مریضوں کے ہمراہ آنے والے اٹینڈنٹس کیلئے بیٹھنے کی سہولیات مزید بہتر بنانے اور ہسپتال کے انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانے پر زور دیا۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ کینٹین اور پارکنگ ایریا کا معائنہ کرتے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد، صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے بہتر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کے لیے سازگار ماحول یقینی بنانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے طبی و انتظامی عملے کی بروقت حاضری اور ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی پر بھی زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...