جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں گوشہ اقبال و فیض کا افتتاح

جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ  میں گوشہ اقبال و فیض کا افتتاح

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں گوشہ اقبال و فیض کا افتتاح، کتابوں کی نمائش اور ادبی محفل کا انعقاد ،اقبال و فیض کے فکر و فن سے طالبات کو روشناس کرانے کیلئے لائبریری میں خصوصی گوشہ قائم ۔

 وائس چانسلر نے طالبات کے ہمراہ کلام اقبال و فیض پیش کرکے ادبی روایت کو نئی نسل سے جوڑ دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوشہ اقبال و فیض کا قیام ان عظیم شعرا سے محبت، ان کے افکار سے وابستگی اور نئی نسل کو ان کے علمی و ادبی ورثے سے روشناس کرانے کی ایک کاوش ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...