پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کی حمایت کی ہے :تنویر اللہ خان
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ تنویر اللہ خان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی و قومی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن، مذاکرات اور تنازعات کے پُرامن حل کی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments