قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر امتِ مسلمہ کے دل زخمی:پیر داؤد رضوی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعات پر امتِ مسلمہ کے دل زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو روزانہ پنجگانہ نماز کی پابندی کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرکے اور آقا کریمؐ کی ذات پر درود و سلام پڑھ کے قرآن پاک اور صاحب قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے ۔اس موقع پر حرمتِ قرآن پر جان بھی قربان ہے کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments