ڈسٹرکٹ بار‘سابق صدور کی خدمات کے اعتراف میں تقریب
گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار سابق صدور کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سابق صدور کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چیئرمین الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار و سابق صدر بار وقار حسین بٹ ایڈووکیٹ کی جانب سے کیا گیا، جبکہ مجلسِ عاملہ 2027کیلئے 10وکلا کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی ۔ تقریب میں سابق صدور ڈسٹرکٹ بار چوہدری فرح محمود سلہیریا، صاحبزادہ منیر عباسی، چوہدری احود طفیل وڑائچ، چوہدری خالد لطیف، وقار حسین بٹ، چوہدری نصراللہ گل، نور محمد مرزا، چوہدری شہید اسلم جوڑا، عنایت رسول اپل، ملک عبدالستار اعوان، امتیاز رسول باٹھ، چوہدری عامر منیر باگری اور چوہدری شرافت علی ناہرہ سمیت ممبر پنجاب بار کونسل محمد سعید بھٹہ، صدر ڈسٹرکٹ بار رانا فرحان علی خان اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک امتیاز نور ایڈووکیٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے گئے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ وقار حسین بٹ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار محض ایک ادارہ نہیں بلکہ وکلا برادری کی مشترکہ پہچان اور اجتماعی جدوجہد کی علامت ہے ۔ سابق صدور نے اپنے اپنے ادوار میں وکلا کی فلاح و بہبود، ادارے کی ترقی، قانون کی بالادستی اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments