وزیرآباد مین بازار میں رکشوں ،ریڑھی بانوں کا قبضہ،خریداروں کو مشکلات حادثات معمول
لاہوری دروازہ چوک سے بکر گلہ تک قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں ،پیرا فورس اور دیگر حکومتی ادارے قبضہ اور رکشہ مافیا کے سامنے بے بس،انتظامیہ فوری کارروائی کرے ،شہری
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیرآباد کے مین بازار میں رکشوں اور ریڑھی بانوں کا قبضہ ،خریداروں کیلئے شدید مشکلات آئے روز لڑائی جھگڑے اور حادثات سے خوف ہراس پھیل گیا ۔وزیرآباد سمیت پنجاب کے دیگر بازاروں کو ماڈل بازار بنوانے کا کام شروع کر رکھا ہے اس ضمن میں وزیرآباد کے مین بازار کو کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت اور جاذب نظر بنایا گیا ہے تا کہ یہاں خریداری کی غرض سے آنیوالے مرد و خواتین با آسانی سے خریداری کر سکیں لیکن انتظامیہ کی سستی اور نااہلی سے پورے مین بازار پر چنگ چی رکشوں اور ریڑھی بانوں سمیت چھابڑی فروشوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور بازار میں آئی خواتین کو خریداری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی بھی ہو گیا تاہم مقامی انتظامیہ پیرا فورس اور دیگر ادارے بازار سے تجاوزات ختم کروانے میں ناکام رہے ہیں اور قبضہ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں اور خواتین نے کہا ہے کہ لاہوری دروازہ چوک سے بکر گلہ تک قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں فوری کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments