نان بائیوں کا سستی روٹی ،نان فروخت کرنے سے انکار

نان  بائیوں  کا  سستی  روٹی ،نان  فروخت  کرنے  سے  انکار

کسی بھی جگہ نان اور روٹی سرکاری ریٹس پر نہیں مل رہے ،نان 40جبکہ روٹی 25روپے میں فروخت ہو رہی ، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں نا ن بائیوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ،روٹی 25اور نان 40روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا،نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر رکھی ہے جس کے مطابق روٹی 14روپے جبکہ نان کی قیمت 25روپے مقرر کی گئی ہے لیکن گوجرانوالہ میں کسی بھی جگہ سے نان اور روٹی اس ریٹس پر نہیں مل رہے ۔نان 40 روپے جبکہ روٹی 25روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ جبکہ وزن بھی پورا نہں ہے ۔اسی طرح روغنی نان 55روپے میں جبکہ پشاوری روٹی بھی 35 روپے فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے لیکن اس پر عملدر آمد نہیں ہو رہا ہے ۔تندور مالکان سے اگر روٹی کی قیمتوں میں کمی کا کہیں تو وہ نہیں دیتے ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں آٹے مہنگا مل رہا ہے ۔ 50کلو گرام آٹے کا تھیلا 10000روپے میں مل رہا ہے ۔آٹا 200روپے فی کلو میں مل رہا ہے ۔وہ کس طرح روٹی 14روپے کی بیچ سکتے ہیں ۔ اگر انہیں فائن آٹا سستاملے تو وہ روٹی کی قیمت کر دیں گے ۔اگر ہمارے ساتھ زبردستی کی گئی تو ہم اپنے تندور بند کر دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...